ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو- اڈپی میٹرو ریل پروجیکٹ نے پکڑی رفتار

منگلورو- اڈپی میٹرو ریل پروجیکٹ نے پکڑی رفتار

Wed, 05 Mar 2025 11:51:10    S O News

منگلورو،  5 مارچ (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے منگلورو اور اُڈپی کو جوڑنے والے میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کی سمت میں اقدامات کا آغاز کیا  ہے ۔ مجوزہ 64 کلومیٹر طویل انٹرسٹی میٹرو ریل لنک کا مقصد منگلورو، اڈپی اور منی پال کو جوڑنا ہے ۔ 
    
پتہ چلا ہے کہ ریاستی حکومت نے بینگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کو اس منصوبے کے لیے تکنیکی اور مالی امکانات کے سلسلے میں تفصیلی مطالعہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس بارے میں حکومت کی طرف سے دکشن کنڑا اور اڈپی دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے ۔

کے پی سی سی کے سابق سکریٹری موہن داس ہیگڑے نے وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ اور وزیر صنعت ایم بی پاٹل کو لکھے گئے ایک مراسلے میں تجویز پیش کی ہے کہ مینگلورو اور منی پال کے درمیان بڑے شہروں، مضافاتی علاقوں اور صنعتی علاقوں کو شامل کرنے کے لیے میٹرو روٹ تیار کیا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سے منصوبہ سے اقتصادی ترقی کے فروغ اور شہری ترقی میں مدد مل سکتی ہے، اور اس خطے میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کو ہموار کر ایا جاسکتا ہے۔
    
ہیگڑے نے اپنے مراسلے میں اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے  کہ موجودہ سڑک پر مبنی نقل و حمل کا نظام بہت زیادہ بھیڑ سے بھرا ہے، جس کی وجہ سے سفر میں کافی تاخیر ہوتی ہے  انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر، میٹرو ریل نیٹ ورک کو نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک مناسب حل کے طور پر دیکھنے کی طرف توجہ دائی ہے ۔

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملائی موہیلن نے مجوزہ میٹرو پروجیکٹ کے بارے میں حکومت کی طرف سے ایک خط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ BMRCL اس منصوبے کا مطالعہ کرے گا، اور مستقبل کے اقدامات اس کے نتائج پر مبنی ہوں گے ۔


Share: