ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شہر میں دیکھا گیا چیتا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے عوام میں تشویش

منگلورو: شہر میں دیکھا گیا چیتا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے عوام میں تشویش

Thu, 26 Feb 2026 20:26:01    S O News
منگلورو: شہر میں دیکھا گیا چیتا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے عوام میں تشویش


منگلورو 26 / فروری (ایس او نیوز) پچھلے کچھ عرصے قبل شہر کے مضافات میں گھومتا پھرتا ہوا چیتا اب شہر کے اندر داخل ہونے کی خبر سے عوام کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
   
تین دن پہلے کدری کی ڈاکٹر لین میں رات کے وقت ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی فوٹیج عام ہوگئی ہے جس کے بعد شہریوں کے اندر خوف پیدا ہونا فطری بات ہے ۔ خیال رہے کہ دو سال اسی علاقے میں ایک جنگلی بھینسے کو گھومتے پھرتے دیکھا گیا تھا ۔
   
بتایا جاتا ہے کہ اب محکمہ جنگلات کے افسران نے چیتے کو پکڑنے کے لئے کئیبٹلو علاقے میں 7 ویں کراس پر ناگ بن کے سامنے پنجرہ لگا دیا ہے اس کے  علاوہ ایک اور پنجرے کے اندر دو مرغیاں بھی رکھ دی گئی ہیں ۔ مزید بر آں چیتے کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلات کے عملے کو تین گروپس میں بانٹ دیا گیا ہے ۔ 
   
محکمہ جنگلات کے افسران کا کہنا ہے کہ عام طور پر دن کے اوقات میں چیتا باہر نکلتا اس لئے رات کو جب وہ گھومتا پھرتا نظر آئے تو اسے پکڑنے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ عام طور پر فروری کا مہینہ چیتوں میں  نر اور مادہ کے ملاپ [بریڈنگ] کا زمانہ ہوتا ہے اس لئے وہ زیادہ تعداد میں باہر نکلتے ہیں ۔ انسانی آبادی میں پہنچنے کے بعد غذا کے لئے مرغیاں صاف کیا ہوا کچرا اور کتوں کی تلاش میں یہاں وہاں بھٹکتے رہتے ہیں ۔ افسران نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ گوشت کا کچرا گھروں سے باہر اور کھلی جگہوں پر ہرگز نہ پھینکیں ۔  
   
افسران نے بتایا کہ منگلورو میں عام طور پر نیر مارگ، بجپے اور ایڈپڈاو کےعلاقے میں چیتے دیکھے جاتے رہے ہیں ۔ ممکن ہے کہ اب غذا کی تلاش میں وہ شہر کے اندر بھی داخل ہونے لگے ہوں ۔ عوام کو خوف زدہ نہ ہوں بلکہ چوکنا اور محتاط رہیں ۔ 


Share: