منگلورو، 8 / دسمبر (ایس او نیوز) باوثوق ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روزانہ اترنے اور وہاں سے اڑنے والی 8 فلائٹس 11 دسمبر تک منسوخ رہیں گی ۔
خیال رہے کہ منگلورو ہوائی اڈے سے روزانہ صبح کے وقت بینگلورو - منگلورو، ممبئی - منگلورو، شام کو بینگلورو - منگلورو اور رات کو بینگلورو - منگلورو طیارے اترتے ہیں ۔ اسی طرح صبح منگلورو - بینگلورو، منگلورو - ممبئی ، شام کو منگلورو - بینگلورو اور رات کو منگلورو - بینگلورو طیارے اڑتے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق پورے ملک میں انڈیگو فلائٹس کی منسوخی کا جو سلسلہ چل پڑا ہے اس پس منظر میں منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے اور یہاں سے نکلنے والی تمام فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں ۔