ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں بھاری برسات – کے پی ٹی جنکشن پر جمع ہوگیا پانی

منگلورو میں بھاری برسات – کے پی ٹی جنکشن پر جمع ہوگیا پانی

Mon, 02 Nov 2026 17:37:02    S O News

منگلورو،  2 / نومبر (ایس او نیوز)آج صبح  سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شدید بارش کے باعث کے پی ٹی جنکشن پر پانی جمع ہو گیا  جس سے مسافروں اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے سے جنکشن کے کچھ حصے زیرِ آب آ گئے  جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل ہو گئی ۔ پانی سے بھرے اس راستے سے گزرنے پر مجبور لوگوں کے لئے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے مختلف قسم کے خدشات اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔

اطلاعات کے مطابق دن بھر شہر کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ 


Share: