ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب ملکی میں پیش آیا سڑک حادثہ - کار نے ماری آٹو رکشہ کو ٹکر - 4 افراد زخمی

منگلورو کے قریب ملکی میں پیش آیا سڑک حادثہ - کار نے ماری آٹو رکشہ کو ٹکر - 4 افراد زخمی

Mon, 07 Apr 2025 18:32:25    S O News

منگلورو، 7 / اپریل (ایس او نیوز) کولناڈو ہائی وے پر ملکی میں پیش آئے سڑک حادثے میں چار افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک تیز رفتار کار نے آٹو رکشہ کو پیچھے ٹکر ماری ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت حادثہ پیش آیا تب آٹو رکشہ منگلورو سے کرناڈ کی طرف سفر کر رہا تھا ۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت رکشہ ڈرائیور عبدالبشیر (35) کے علاوہ آٹو میں سفر کر رہی خواتین شوبھا (55)، بھوانی اور کونجت بائی (65) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بے قابو کار کی ٹکر سے آٹو ڈرائیور اچھل کر دور جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا جبکہ مسافر خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ حادثے کی وجہ سے دونوں موٹر گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ 
    
حادثے کی خبر ملتے ہی منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا ۔ 


Share: