ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں 816 گرام گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

بھٹکل میں 816 گرام گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

Sun, 04 Oct 2026 00:22:51    S O News
بھٹکل میں 816 گرام گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار

بھٹکل 3 اکتوبر (ایس او نیوز): بھٹکل میں ایک شخص کو مبینہ طور پر 816 گرام گانجہ کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت بینڈیکان کے رہائشی محمد سائم محمد سلیم (31) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس کے مطابق ملزم نے اپنی اسکوٹر میں دوسروں کو فروخت کرنے کے مقصد سے گانجہ رکھا تھا جسے پولس نے ضبط کرلیا ہے، جس کی اندازاً مالیت 81,500 روپے بتائی گئی ہے۔ پولس نے گانجے کے ساتھ اسکوٹر کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

Click here for report in English


Share: