ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لکھنؤ میں گنیش مورتی وسرجن کے دوران ندی میں تین افراد ڈوب گئے، دو لاشیں مل گئیں

لکھنؤ میں گنیش مورتی وسرجن کے دوران ندی میں تین افراد ڈوب گئے، دو لاشیں مل گئیں

Wed, 23 Sep 2026 12:51:58    S O News

لکھنؤ، 23/ ستمبر (ایس او نیوز): اترپردیش کے لکھنؤ ضلع میں گنیش مورتی وسرجن کے دوران سئی ندی میں تین افراد ڈوب گئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) نے بدھ کو دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، جبکہ تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ منگل کی شام موہن لال گنج علاقے میں جبرائیلا پل کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق سیسینڈی گاؤں کے لوگ گنیش مورتی وسرجن کے لیے ندی پہنچے تھے۔ اسی دوران 35 سالہ دھیرج ندی کے گہرے حصے میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کے لیے 40 سالہ ہری پرساد ندی میں اترا، لیکن وہ بھی تیز بہاؤ میں پھنس گیا۔ اس کے بعد 22 سالہ پرمود نے بھی انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم تینوں لاپتہ ہوگئے۔

SDRF کی ٹیم نے تلاش کے بعد دھیراج اور ہری پرساد کی لاشیں برآمد کرلیں، جبکہ پرمود کی تلاش بدستور جاری ہے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک شخص کے ندی میں جانے کے آخری لمحات دکھائی دیتے ہیں۔


Share: