
بھٹکل 9 / مارچ (ایس او نیوز) لیگل سروس سیل اور بھٹکل بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پرنسپل سیوِل جج، سینئر سیوِل جج، ایڈیشنل سیوِل جج اور جے ایم ایف سی نے سنیچرکو لوک عدالت منعقد کی جس میں منجملہ 1193 معاملے حل کر دئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل سیول جج اور جے ایم ایف سی کے ذریعے 438 معاملے حل کیے گئے ۔ سیںئر سیول جج اور جے ایم ایف سی کے پاس 327 معاملے تھے جن میں سے 303 معاملے حل کر دئے گئے ۔ اسی طرح ایڈیشنل سیول جج اور جے ایم ایف سی نے 461 معاملوں میں سے 452 معاملوں کو نپٹایا ۔ سینئر سیول عدالت میں 28 سے زائد موٹر گاڑیوں اور حادثات کے معاملے نپٹائے گئے اور ایک کروڑ روپیوں سے زائد معاوضہ دلوایا گیا۔
طلاق کی جگہ ملن: لوک عدالت کی کارروائی کے دوران معمولی وجوہات کی بنیاد پر طلاق کے لئے عدالت میں معاملہ درج کرنے والے ایک جوڑے کو جوڑنے کا کام بھی کیا گیا ۔ بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے گرام میں رہنے والے جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔ آپسی ان بن کی وجہ سے یہ لوگ 2019 میں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد بیوی نے نان نفقہ کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالتی کارروائی کے دوران معاملہ طلاق کی نوبت تک پہنچ گیا۔
یہ معاملہ جب لوک عدالت میں پہنچا تو دونوں میاں بیوی کے بیچ صلح صفائی کرواتے ہوئے ایک دوسرے کو پھر سے ایک ساتھ رہنے پر آمادہ کر لیا گیا۔ اس طرح طلاق کا معاملہ آپسی ملاپ پر اختتام پزیر ہوا۔
اس موقع پر جج کانتا کورانی، دیپا ارولگونڈی دھونتی، بھٹکل بار ایسوسی ایشن کے صدر ایم جے نائک، سیکریٹری آر جی نائک، نائب صدر ناگ راج نائک، پبلک پراسیکیوٹر ویویک نائک، شیکھر ہریکانت، سیتا رام ہریکانت، سنتوش نائک، مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔