ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : محکمہ جنگلات کے افسران نے مادہ چیتا پکڑ لیا

اڈپی : محکمہ جنگلات کے افسران نے مادہ چیتا پکڑ لیا

Mon, 23 Feb 2026 21:47:11    S O News
اڈپی : محکمہ جنگلات کے افسران نے مادہ چیتا پکڑ لیا

اڈپی 23 / فروری (ایس او نیوز) اڈپی کے کتھال نگر کے مقامی لوگوں کی طرف سے علاقے میں  چیتا گھومتا ہوا نظر آنے کی شکایت ملنے کے بعد محکمہ جنگلات کے افسران نے پنجرہ لگا کر ایک مادہ چیتا کو پکڑ لیا ۔
    
محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ یہ پنجرہ گزشتہ لگایا گیا تھا ۔ کل صبح کے وقت ایک دو سے تین سال عمر کی  مادہ چیتا پھنس گئی اور جانوروں کے ڈاکٹر کے ذریعے معائنہ کروانے کے بعد بحفاظت جنگل میں چھوڑ دیا گیا ۔
    
یہ پوری کارروائی اڈپی رینج فاریسٹ آفیسر وشال شیٹی کی نگرانی میں انجام دی گئی ۔ 


Share: