
کنداپور، 19 / نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے سابرکٹّے علاقے میں واقع شریار سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی کی شاخ میں کروڑوں روپوں کی دھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ ملزم کا نام سریش بھٹ (38 سال) ہے ، سوسائٹی کی اس شاخ میں انچارج منیجر کے عہدے پر فائز تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم سریش اور سوسائٹی کے جونیئر کلرک ہرش کولال نے مبینہ طور پر 1.70 کروڑ روپے خرد برد کیے اور اس کے بعد دونوں فرار ہوگئے ۔
اس ضمن میں کوٹا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات کرتے ہوئے کوٹا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پروین کمار اور ان کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔