ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : درخت زمین سے اکھڑ گیا - ڈاک گھر کو پہنچا نقصان

کنداپور : درخت زمین سے اکھڑ گیا - ڈاک گھر کو پہنچا نقصان

Sat, 04 Oct 2025 10:40:02    S O News

کنداپور،  3 / اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے مارکیٹ علاقے میں موجود کئی دہائیوں پرانا دیودار کا ایک بہت بڑا درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گیا جس کی وجہ سے احاطے میں موجود ذیلی ڈاک گھر کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
    
معلوم ہوا ہے کہ یہ درخت پرانے تعلقہ آفس کے احاطے میں موجود ریوینیو انسپکٹر کے دفتر کے قریب واقع سب پوسٹ آفس کے اوپر گر گیا اور اس کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ درخت سیدھے عمارت پر گرنے کی وجہ سے عمارت کو اچھا خاصہ نقصان پہنچا ہے ۔ پوسٹ آفس اور محکمہ ریونیو سے متعلقہ کام کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پیدل گزرنے والوں اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت چلتی رہتی ہے ۔ مگر کل حادثے کے وقت خوش قسمتی سے سرکاری تعطیل کا دن ہونے کی وجہ سے دفتر یا احاطے میں کوئی موجود نہیں تھا جس سے کوئی جانی یا جسمانی نقصان نہیں ہوا ورنہ بڑا المیہ ہو سکتا تھا ۔ 
    
کنداپور تحصیلدار پردیپ کوردیکر، میسکام کے افسران، محکمہ جنگلات کے افسران کے علاوہ بلدیہ کے افسران نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔


Share: