ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : کتابوں کی دکان میں لگی خوفناک آگ بجھانے میں 29 گھنٹے لگے

کنداپور : کتابوں کی دکان میں لگی خوفناک آگ بجھانے میں 29 گھنٹے لگے

Thu, 01 Jan 2026 12:58:01    S O News

کنداپور، یکم جنوری (ایس او نیوز) شہر کے وینکٹ رمن مندر کے سامنے 29 دسمبر کی صبح لگی ہوئی ایک خوفناک آگ نے کئی دکانوں کو تباہ کر دیا جس سے تقریباً 3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔
    
پولیس اور دکان کے مالکان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 29 گھنٹے کی انتھک جدوجہد کے بعد بالآخرآگ پر قابو پالیا گیا جس سے مزید تباہی کو روکنے میں کامیابی ملی۔

بالاجی پروویژن اسٹور کے مالک گنیش نائک کی طرف سے درج شکایت میں نقصان کی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "آگ لگنے سے ہماری دکانوں بشمول دامودر پروویژن اسٹور، جناردھن بھٹ اینڈ سنز، اور مدھورا الیکٹرانکس کو تقریباً 2.96 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفتیش کاروں کو جناردھن بھٹ اینڈ سنز میں پٹاخوں کا ایک ذخیرہ ملا  جس میں کتابوں کی دکان بھی تھی ۔ ضلع ایس پی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس دکان میں 3,08,252 روپے مالیت کے پٹاخے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے تھے۔ " اگرچہ لائسنس ہولڈر گنیش بھٹ نے 2029 تک اپنے آتش بازی کے لائسنس کی تجدید کی تھی، لیکن اسے ضلعی حکام نے 16 دسمبر کو منسوخ کر دیا تھا۔" 

    پولیس نے پٹاخوں کو غیر قانونی طور پر رکھنے اور ذخیرہ کرنے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی نے آگ کو مصروف بازار کے علاقے میں مزید پھیلنے سے روک دیا ورنہ اور زیادہ نقصانات ہونے کا امکان تھا۔


Share: