ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں پیش آیا سائبر فراڈ کا معاملہ ۔ وہاٹس ایپ لنک کے ذریعے لوٹے گئے 2 لاکھ روپے

کمٹہ میں پیش آیا سائبر فراڈ کا معاملہ ۔ وہاٹس ایپ لنک کے ذریعے لوٹے گئے 2 لاکھ روپے

Wed, 07 Jan 2026 11:32:03    S O News

کمٹہ، 7 / جنوری (ایس او نیوز) بینک کے دہلی ہیڈ آفس سے کال کرنے کے نام پر وہاٹس ایپ لنک بھیج کر شہر کے تاجر کے اکاونٹ سے 2 لاکھ روپے لوٹے گئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق سائبر فراڈ کا شکار ہونے والے شخص کا نام واسو دیو دامودر شانبھاگ (60 سال) ہے ۔ دھوکہ دہی کا یہ معاملہ 25 دسمبر 25 کو پیش آیا تھا، جب ایک اجنبی شخص کی طرف سے انہیں فون کال موصول ہوئی جس کا نمبر 917586018392 + تھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ ان کے بینک کے دہلی ہیڈ آفس سے بات کر رہا ہے ۔ اور ایک لنک بھیجتے ہوئے اس پر کلنک کرنے کی ہدایت کی ۔ 
    
واسو دیو نے جیسے ہی لنک پر کلک کیا تو اس کا موبائل فون ہیاک ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے یونین بینک کھاتے سے 2 لاکھ روپے کسی اور بینک کھاتے میں منتقل ہوگئے ۔ 
    
واسو دیو شانبھاگ کی طرف سے دی گئی شکایت کے بعد کمٹہ پولیس نے بی این ایس اور آئی ٹی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 
    
پولیس کی طرف سے عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ کوئی بھی بینک آفیسر گاہکوں کو فون کرکے لنک نہیں بھیجتا اور نہ ہی او ٹی پی پوچھتا ہے ۔ یہ سائبر فراڈ کرنے کا کام ہوتا ہے ۔ اس لئے عوام کو چوکنا رہنا چاہیے اور کسی بھی اجنبی سے آئے ہوئے فون کال، ایس ایم ایس یا لنک پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایسے لنک پر کلک کرنے کی غلطی کرنی چاہیے ۔ بصورت دیگر فراڈ کا شکار ہونا یقینی ہے ۔ 


Share: