ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ملزم کرشنا راو نے متاثرہ لڑکی سے شادی نہیں کی تو ہوگا احتجاجی مظاہرہ - پرتھیبا کولائی کی وارننگ

منگلورو : ملزم کرشنا راو نے متاثرہ لڑکی سے شادی نہیں کی تو ہوگا احتجاجی مظاہرہ - پرتھیبا کولائی کی وارننگ

Sat, 04 Oct 2025 11:18:42    S O News
منگلورو : ملزم کرشنا راو نے متاثرہ لڑکی سے شادی نہیں کی تو ہوگا احتجاجی مظاہرہ - پرتھیبا کولائی کی وارننگ

منگلورو ،4 / اکتوبر (ایس او نیوز) بیک ورڈ کلاس کمیشن کی رکن پرتیبھا کولائی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وارننگ دی ہے کہ اگر بی جے پی لیڈر کے بیٹے کرشنا راو نے اس لڑکی سے شادی نہیں کی جسے اس نے شادی کے وعدے پر جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے حاملہ کیا تھا تو مختلف تنظیموں کی قیادت میں کرشنا راو کے گھر پر احتجاجی مظاہرا کیا جائے گا ۔
    
پرتیبھا نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کنواری لڑکی کو حاملہ بنانے اور ڈی این اے رپورٹ سے اس بات تصدیق ہو جانے کے بعد ضروری ہوگیا ہے کہ کرشنا راو اس لڑکی سے شادی کر لے ۔ اگر وہ شادی کے لئے راضی ہے تو میں خود اپنے ذاتی خرچ پر یہ شادی کروانے کے لئے تیار ہوں ۔

پرتیبھا نے کہا کہ آٹھ سال تک لڑکی سے رابطے میں رہتے ہوئے اور شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے اور اسے حاملہ کرنے والا کرشنا راو اب شادی سے  انکار کرتا ہے تو یہ بالکل غلط بات ہے ۔ اس کے گھر والے بھی اب اس شادی کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ اس سے سماج کے اندر غلط پیغام جاتا ہے ۔ ان دونوں کی شادی کروانے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے میں ہندوتوا تنظیمیں اور بزعم خود لیڈر کہلانے والے لوگ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے ہیں ۔ ایسے میں متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانا  سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

پرتیبھا کولائی نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر ضلع کی کوئی بھی ہندوتوا تنظیم آواز نہیں اٹھا رہی ہے ۔ اگر یہ مسئلہ ہندو اور مسلم طبقوں کے بیچ ہوتا تو پھر اس کا رنگ ہی الگ ہوتا ۔ نہ جانے کتنے لوگوں کی جان چلی گئی ہوتی ۔ مگر ضلع کے نیچ سیاست دان اس مسئلے پر اپنی زبان نہیں کھول رہے ہیں ۔

پرتیبھا نے سوال کیا کہ بینگلورو سے ننجوڈی یہاں آ کر اس مسئلے پر احتجاج کرنے کی نوبت آ گئی ہے ، تو کیا ہمارے ضلع میں کوئی بھی مرد موجود نہیں ہے ؟ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آئے ہوئے اتنے دن گزر گئے مگر کرشنا راو اب بھی شادی سے انکار کر رہا ہے اور اسے راضی کرنے کا کام ان ہندوتوا وادی لیڈروں سے نہیں ہو رہا ہے  ۔

پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ لڑکی کی ماں اور سماجی خدمت گار ارچنا موجود تھیں ۔ 


Share: