ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوڈاگو : بی جے پی لاش پر کر رہی ہے سیاست - کانگریس نے لگایا الزام

کوڈاگو : بی جے پی لاش پر کر رہی ہے سیاست - کانگریس نے لگایا الزام

Mon, 07 Apr 2025 15:18:52    S O News

کوڈاگو، 7 / اپریل (ایس او نیوز) کانگریس نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکن کی لاش پر سیاست کر رہی ہے ۔ 
    
بی جے پی نے اپنے کارکن ونئے سومئیا کی خود کشی کے سلسلے میں جو موقف اپنایا ہے اور کانگریسی اراکین اسمبلی اے ایس پوننا اور ڈاکٹر منترا گوڈا پر جو الزامات لگائے اس کے خلاف     کانگریس پارٹی نے جوابی احتجاجی مظاہرا کیا ۔ گاندھی میدان سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی اور اس کے لیڈروں کے خلاف نعرے لگائے گئے  ۔  
    
ریلی جب جنرل تیمیّا سرکل پر تو سابق رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کا پتلے کو چپلوں سے پیٹا گیا، اس پر پیٹرول ڈالا گیا اور پھر اسے نذر آتش کیا گیا ۔ اس دوران میں کانگریسی لیڈروں نے بی جے پی پر تیز اور تیکھے حملے کیے۔
    
ویراج پیٹ کے رکن اسمبلی اور وزیر اعلیٰ قانونی مشیر پوننا نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت ونئے سومیا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ یہ ہماری ثقافت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن میں اپنی شکست سے مایوس ہو کر بی جے پی نے ونئے سومیا کی موت کو غلط رخ دینے کی منظم مہم چلائی ہے ۔ بی جے پی ماحول کو پراگندہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ 
    
پوننا نے کہا کہ بی جے پی ونئے کی موت کا سوگ نہیں منا رہی ہے بلکہ وہ اس موقع پر سستی سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔ بی جے پی کا آئی ٹی سیل جھوٹی خبریں تیار کرنے کا مرکز ہے ۔ اس موت کے لئے بی جے پی ہی ذمہ دار ہے ۔ مڈیکیرے میں احتجاج کے لئے جمع ہونے والے 20 مظاہرین میں سے 15 افراد پر فوجداری مقدمات چل رہے ہیں ۔ وہ لوگ خوف زدہ ہیں اس لئے اب جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں ۔ بی جے پی کے احتجاج میں شریک ہونے والے غنڈوں میں عام افراد کو مارا پیٹا ہے ۔ 
    
کے پی سی سی کے ترجمان ایم لکشمن نے کہا کہ بی جے پی اپنے کارکن ونئے کی موت پر سیاست کر رہی ہے ۔ وہ لوگ سی بی آئی کی تحقیقات کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر سابق ایم ایل سی وینا اچھیّا، ڈسٹرکٹ کانگریس صدر دھرم راج اوتھپّا جیسے کئی کانگریسی  لیڈر موجود تھے ۔ 


Share: