ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے کاپو میں بس اور اسکوٹر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

اُڈپی کے کاپو میں بس اور اسکوٹر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

Mon, 05 Jan 2026 18:01:44    S O News
اُڈپی کے کاپو میں  بس اور اسکوٹر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

اُڈپی، 5/جنوری (ایس او نیوز): ضلع کے کاپو قومی شاہراہ نمبر 66 پر پانگال کے قریب بس اور اسکوٹر کی ٹکر میں اسکوٹر سوار کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ   پیر کی دوپہر  پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت ملپے کے رہائشی 50 سالہ کرشناراج ایس کرکیر کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اُڈپی سے منگلورو کی طرف جا نے والی ایک نجی بس نے سامنے چل رہی اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹکر کے بعد سڑک پر گر کر شدید زخمی ہونے والے کرشناراج کو اُڈپی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم زخم گہرے ہونے کی وجہ سے  اُس نے  راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

اطلاع ملتے ہی کاپو پولیس موقع پر پہنچی۔ مزید جانچ جاری ہے۔


Share: