سرسی، 26 / اکتوبر (ایس او نیوز) کینرا ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لئے ہوئے انتخابات میں ہلیال کے ایس ایل گھوٹنیکر، کمٹہ کے راج گوپال اڈی اور جوئیڈا کے کرشنا دیسائی نے جیت درج کی ہے جبکہ یلاپور حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے شیوا رام ہیبار کے جیت یقینی ہے مگر معاملہ عدالت میں رہنے کی وجہ سے نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔
ضلع کے اہم ترین کے ڈی سی سی بینک کے لئے 13 ڈائریکٹرز کا انتخابات کافی دلچسپ رہا ۔ بینک کے لئے درکار 16 ڈائریکٹرز میں سے 3 سٹیوں پر بھٹکل کرشی پتینا سنگھا حلقے سے ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا، ہوناور سے وی کے وشالی اور انکولہ سے بابو سُنکیری بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔
4 حلقوں کے نتائج کا اعلان الیکشن آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر کاویا رانی نے کیا ۔ بقیہ 9 حلقوں کے نتائج کو عدالتی فیصلہ آنے تک محفوظ رکھا گیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 16 رکنی بورڈ کے اس انتخاب میں رکن اسمبلی اور کے ڈی سی سی بینک کے موجودہ صدر شیوا رام ہیبار گروپ شاندار کامیابی ملنے کے امکانات ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ اس انتخاب میں جملہ 677 ووٹرس میں سے 674 ووٹرس نے پولنگ میں حصہ لیا ۔