ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : کے ڈی سی سی بینک انتخابات کے نتائج - کیا منکال وئیدیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ؟

کاروار : کے ڈی سی سی بینک انتخابات کے نتائج - کیا منکال وئیدیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ؟

Tue, 28 Oct 2025 12:39:42    S O News
کاروار : کے ڈی سی سی بینک انتخابات کے نتائج -  کیا منکال وئیدیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ؟

کاروار ، 28 / اکتوبر ( ایس او نیوز) کینرا ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینک کے ڈائریکٹرز کے لئے حال ہی میں منعقدہ انتخابات میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا گروپ کی جو پسپائی ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ یہ وزیر موصوف کے لئے ایک خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے ۔
    
حالانکہ کے ڈی سی سی بینک ڈائریکٹرز کے انتخابات کے بعد 16 میں سے 11 نتائج عدالتی فیصلے کے انتظار میں روک لئے گئے ہیں ، پھر بھی نتائج صاف نظر آرہے ہیں جس میں وزیر منکال وئیدیا گروپ کے مقابلے میں بینک کے موجودہ صدر اور ایم ایل اے شیو رام ہیبار کے گروپ نے بازی ماری ہے ۔ اس سے ایک طرف بینک پر پھر ایک بار ہیبار کا اقتدار یقینی ہو گیا ہے تو دوسری طرف بینک پر اپنا قبضہ جمانے کی کوشش میں جان توڑ کوشش کرنے والے منکال وئیدیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
    
ضلع میں سیاسی تجزیہ کار یہ کہہ رہے ہیں کہ منکال وئیدیا ضلع انچارج وزیر ہونے کے باوجود وہ صرف اپنے حلقے تک ہی محدود ہوگئے ہیں اور مجموعی طور پر ضلع میں وہ کسی طرح کی سرگرمی نہیں دکھا رہے ہیں ۔ پورے ضلع کے عوام سے پوری طرح رابطے میں نہ رہتے ہوئے ضلع کے سینٹرل بینک پر اپنے گروپ کو حاوی کرنے کی کوشش کرنا، ان کی ناکامی کا سبب ہے۔  اگر وزیر موصوف نے اس پہلو سے اب بھی غور نہیں کیا اور ضلع کے مختلف تعلقہ جات میں عوامی مسائل حل کرنے اور اپنے منصب وزارت کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں تیزی نہیں لائی تو پھر آنے والے اسمبلی الیکشن میں منکال وئیدیا کے لئے مزید دشواریوں کا سامنا کرنے کی نوبت آ سکتی ہے ۔


Share: