ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: کراؤلی اُتسو میں کتوں کی شاندار نمائش، شائقین ہوئے خوب محظوظ

کاروار: کراؤلی اُتسو میں کتوں کی شاندار نمائش، شائقین ہوئے خوب محظوظ

Sat, 27 Dec 2025 19:27:14    S O News
کاروار: کراؤلی اُتسو میں کتوں کی شاندار نمائش، شائقین ہوئے خوب محظوظ

کاروار 27/دسمبر (ایس او نیوز) کراؤلی اُتسو کے سلسلے میں ہفتہ کے روز کاروار کے مالا دیوی میدان میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور محکمۂ مویشی پروری کے اشتراک سے شوان (یعنی کتوں) کی ایک شاندار نمائش منعقد کی گئی، جس نے جانوروں سے محبت رکھنے والے شہریوں کو خاصی حد تک متاثر کیا۔

نمائش میں لیبراڈور، جرمن شیفرڈ، گولڈن ریٹریور، مدھول ہاؤنڈ، پومیرین، وینس کورگی، راجاپالم، بیلجین میلینوا سمیت مختلف نسلوں کے کتوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ضلع پولیس محکمہ اور صنعتی سکیورٹی فورس کے تربیت یافتہ کتوں نے بھی اپنی ذہانت، مہارت اور دلیرانہ کرتب دکھا کر وہاں موجود سیکڑوں تماشائیوں کو حیران کر دیا۔

پولیس محکمہ کے شائنی، مارول اور اخیر نامی کتوں نے نظم و ضبط کے مظاہرے پیش کیے، جبکہ صنعتی سکیورٹی فورس کے آئیرا، ابھیے اور بھیرَو نامی کتوں نے سنسنی خیز کرتب دکھائے۔ ان شاندار مظاہروں پر ضلع  سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس پی)  دیپن ایم این نے دونوں محکموں کے کتوں کو 10,000 روپے نقد انعام دے کر سراہا۔

بنگلور سے آئے کمار کے دو کتوں نے بھی اپنی غیر معمولی ذہانت پر مبنی سرگرمیوں سے عوام کی بھرپور داد سمیٹی۔

نمائش میں ضلع اور ضلع سے باہر کے کتوں نے شرکت کی۔ چیمپئن کیٹیگری اور دیگر تمام زمروں میں کامیاب کتوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

DOG SHOW (4)
اس موقع پر ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں نے کتوں کی صحت مند پرورش، ضروری ویکسینیشن اور دیکھ بھال سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں، جبکہ دیسی نسل کے کتوں کے بچوں کو مفت گود لینے کی سہولت بھی مہیا کی گئی۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق، سنیل اُڈاڈی کے جرمن شیفرڈ کتے نے پہلا انعام حاصل کرتے ہوئے 25,000 روپے جیتے، وینکپا نولگی کے مدھول نسل کے کتے کو دوسرا انعام (15,000 روپے) دیا گیا، جبکہ سہاس داونگیرے کے بیگل نسل کے کتے کو تیسرا انعام (10,000 روپے) ملا۔

شوان نمائش کے لیے مجموعی طور پر 25 نسلوں کے 118 کتوں کا اندراج کیا گیا تھا، جن میں سے 21 نسلوں کے 52 کتوں نے مقابلے میں حصہ لیا، جبکہ شوان بچوں کے زمرے میں 11 کتوں نے شرکت کی۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا، ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر دلیش ششی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساجد مُلا، محکمۂ مویشی پروری کے نائب ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن کمار، ضلع پنچایت کے چیف اکاؤنٹس آفیسر آنند سا حبیب اور دیگر افسران نے نمائش کا مشاہدہ کیا اور انعامات تقسیم کیے۔

DOG SHOW (2)
 


Share: