ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا : طلبہ کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے

کاروار ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا : طلبہ کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے

Thu, 13 Nov 2025 17:00:33    S O News
کاروار ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا : طلبہ کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے

کاروار ،13 / نومبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا نے کہا کہ ہر طالب علم کے اندر خاص اور اعلیٰ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ۔ اگر ان کا صحیح استعمال کیا جائے تو پوری لگن کے ساتھ محنت کی جائے تو ان کے لئے آَئی اے ایس اور آئی پی ایس آفیسر بننا ممکن ہے ۔
    
ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے شہر کی سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج میں ثقافتی، کھیل کود، آئی اے ایس، آئی پی ایس، روورس - اینڈ رینجرس اور ریڈ کراس یونٹس کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے سفر میں بے شمار رکاوٹوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ہمیں ان کا سامنا کرتے ہوئے اپنا نشانہ حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے ۔ 
    
اس موقع پر سالانہ میگزین برائے 2024-2025 کا بھی اجراء عمل میں آیا ۔ پروگرام میں کالج کے ٹیچنگ اینڈ نان ٹیچنگ اسٹاف کے علاوہ تمام شعبہ جات کے طلبہ موجود تھے ۔     


Share: