کاروار، 10/ اپریل (ایس او نیوز) پی یو سی دوم کے نتائج میں اس مرتبہ پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
موصولہ اعداد و شمار کے مطابق امسال پی یو سی دوم کے امتحان میں ایس سی طبقہ کے 1008 طلبہ نے شرکت کی ۔ ان میں سے 716 طلبہ کامیاب ہوئے ۔ ان کا مجموعی نتیجہ 71.03% رہا ۔ جبکہ ایس ٹی طبقہ سے 322 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور ان میں سے 239 طلبہ طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ان کا مجموعی نتیجہ 74.22% رہا ۔
بیک ورڈ کلاس 1 سے تعلق رکھنے والے جملہ 3076 طلبہ نے امتحان دیا اور 2448 طلبہ نے کامیابی درج کی ۔ اس طرح ان کا مجموعی نتیجہ 79.58% رہا ۔ جبکہ بیک ورڈ کلاس 2a کے 3939 طلبہ نے امتحان دیا اور 3278 طلبہ کامیاب ہوئے، جس کی وجہ سے ان کا مجموعی نتیجہ 83.22% رہا ۔ بیک ورڈ کلاس 2b کے 1567 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے اور 1148 نے کامیابی درج کی جس کے ساتھ ان کا مجموعی نتیجہ 73.26% نکلا ۔ بیک ورڈ کلاس 3a سے تعلق رکھنے والے 30 طلبہ نے امتحان دیا اور 26 طلبہ کامیاب ہوئے ، جس سے مجموعی نتیجہ 86.67% ہوگیا ۔ اسی طرح بیک ورڈ کلاس 3b کے 1942 طلبہ نے امتحان میں شرکت اور 1496 طلبہ نے کامیابی درج کی جس سے مجموعی نتیجہ 77.03% نکلا ۔