
بنگلورو،9/اپریل (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2024-25 کے پی یو سی سال دوم کے نتائج کا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ مرحلہ اول کے امتحانات میں مجموعی طور پر 73.45 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ اس سال کل 6 لاکھ 37 ہزار 805 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 4 لاکھ 68 ہزار 439 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اس طرح جملہ 73.45 طلبہ پی یوسی سال دوم کے امتحانات میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ آرٹس شعبے میں 29 . 53 فیصد طلبہ کامیاب رہے، کامرس شعبے میں 76.07 فیصد جبکہ سائنس شعبے میں 82.54 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ضلعی سطح پر پی یوسی سال دوم کے امتحانات میں کامیابی کا فیصد اس طرح ہے۔ اڈپی ضلع سرفہرست ہے۔ دکشن کنڑا ضلع کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔ 93.90 فیصد حاصل کرتے ہوئے اڈ پی ضلع سر فہرست ہے ، جبکہ یاد گیر ضلع 48.45 فیصد کے ساتھ سب سے آخری پوزیشن پر ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر 73.45 فیصد طلبہ نے پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مختلف شعبوں میں کامیابی کا تناسب مختلف رہا: آرٹس میں 53.29 فیصد، کامرس میں 76.07 فیصد اور سائنس میں 82.54 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے۔ ضلعی سطح پر نتائج کے اعتبار سے اُڈپی ضلع نے 93.90 فیصد کامیابی کے ساتھ سبقت حاصل کی، جب کہ دکشن کنڑا ضلع دوسرے نمبر پر رہا۔ دوسری جانب، یادگیر ضلع 48.45 فیصد کامیابی کے ساتھ سب سے آخری مقام پر رہا۔
سائنس شعبے میں دکشن کنڑا ضلع کے ایکسپرٹ پی یو کالج کی طالبہ امولیہ کامت نے شاندار نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ کامرس شعبے میں ریاست بھر میں اول مقام دیپاشری نے حاصل کیا ہے، جو دکشن کنڑا ضلع کے کینرا پی یو کالج سے تعلق رکھتی ہیں۔ اسی طرح آرٹس شعبے میں بلاری ضلع کے اندو پی یو کالج کی طالبہ سنجنا بائی نے ریاستی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے ادارے اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
ہر بار کی طرح امسال بھی پی یوسی سال دوم کے امتحانات میں طالبات نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 111 طلبہ نے شرکت اور امتحان لکھا ، ان میں سے 1 لاکھ 99 ہزار 227 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ طلبہ کی فیصد تناسب کی کامیابی 68.20 فیصد رہی ہے۔ پی یوسی سال دوم کے امتحانات میں 3 لاکھ 45 ہزار 694 طالبات 2 لاکھ نے شرکت کی اور امتحان لکھا، ان میں 2 لاکھ سے 69 ہزار 212 طالبات کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اس طرح طالبات کی کامیابی کا تناسب 77.88 فیصد رہا ہے۔
حسبِ روایت اس سال بھی پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں طالبات نے طلبہ پر برتری حاصل کی ہے۔ امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 111 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 99 ہزار 227 نے کامیابی حاصل کی، یوں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 68.20 فیصد رہا۔ دوسری جانب 3 لاکھ 45 ہزار 694 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 2 لاکھ 69 ہزار 212 نے کامیابی حاصل کی، اس طرح طالبات کا کامیابی کا تناسب 77.88 فیصد رہا، جو کہ طلبہ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
پی یو سی سال دوم کے امتحانات میں ضلعی سطح پر کامیابی کے تناسب میں اُڈپی ضلع نے 93.90 فیصد کے ساتھ ریاست بھر میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ دکشن کنڑا ضلع نے 93.57 فیصد کے ساتھ دوسرا اور بنگلور جنوبی ضلع نے 85.36 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
دیگر اضلاع کی کارکردگی اس طرح رہی: کوڈاگو 83.84 فیصد، بنگلورو شمالی 83.31 فیصد، اُتر کنڑا 82.93 فیصد، شیموگہ 79.91 فیصد، بنگلور شہری 79.70 فیصد، چکمگلورو 79.56 فیصد، ہاسن 77.56 فیصد، چکبالاپور 75.80 فیصد، میسورو 74.30 فیصد، چامراج نگر 73.97 فیصد، منڈیا 73.27 فیصد، باگل کوٹ 72.83 فیصد، کولار 72.45 فیصد، دھارواڑ 72.32 فیصد، ٹمکورو 72.02 فیصد، رام نگرم 69.71 فیصد، داونگیرے 69.45 فیصد، باویری 76.56 فیصد، بیدر 67.31 فیصد، کوپل 67.20 فیصد، چکوڑی تعلیمی ضلع 66.76 فیصد، گدگ 66.64 فیصد، بیلگاوی 65.37 فیصد، بلاری 64.41 فیصد، چتردرگہ 59.87 فیصد، وجئے پور 58.81 فیصد، رائچور 58.75 فیصد، کلبرگی 55.70 فیصد جبکہ یاد گیر ضلع 48.45 فیصد کے ساتھ سب سے آخری مقام پر رہا۔
قابلِ ذکر ہے کہ پی یو سی سال دوم کے امتحانات یکم مارچ سے 20 مارچ 2025 کے درمیان منعقد ہوئے تھے، اور ان امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 8 اپریل کو کیا گیا۔