ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : دو افراد کی جان لینے والا جنگلی ہاتھی پکڑ لیا گیا

کارکلا : دو افراد کی جان لینے والا جنگلی ہاتھی پکڑ لیا گیا

Mon, 03 Nov 2025 11:29:01    S O News

کارکلا،  3 / نومبر (ایس او نیوز) کُدرے مکھ نیشنل پارک کے علاقے میں کیریکٹے کے قریب دو کسانوں کی جان لینے والے جنگلی ہاتھی کو آخرکار محکمہ جنگلات نے دو دن کے وسیع آپریشن کے بعد پکڑ لیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ ہاتھی کدرمکھ نیشنل پارک کے اندر بھگوتی نیچر کیمپ کے قریب جنگل میں  چھپا ہوا تھا ۔ منگلورو فاریسٹ ڈویژن اور کدرمکھ وائلڈ لائف ڈویژن کے عہدیداروں کی نگرانی میں اسے پکڑنے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی  کی گئی ۔ تجربہ کار ٹیموں اور پانچ تربیت یافتہ ہاتھیوں نے شیموگہ ضلع کے سکریبیل، کوڈاگو ضلع کے دوبارے اور نگراہول ایلیفینٹ کیمپ نے اس آپریشن میں حصہ لیا ۔

محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کدرمکھ کے پہاڑی علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی لی ۔ اتوار کے دن صبح سویرے یہ ہاتھی بھگوتی کیمپ کے قریب موجود تھا اور اسے محتاط منصوبہ بندی کے بعد  شام تک پکڑ لیا گیا ۔ اس مشن میں 50 سے زائد فاریسٹ افسران اور عملہ نے حصہ لیا ۔

یاد رہے کہ ہاتھی نے حال ہی میں  ہریش شیٹی (44) اور اومیش (48) نامی دو کسانوں پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا ۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ہاتھی کو فوری پکڑنے اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً راستہ روکو دھرنا دیا تھا ۔  کیا تھا ۔

محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ہاتھی کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے قبل اس کا مناسب علاج کیا جائے گا ۔


Share: