ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں پہاڑ کھسکنے کا سانحہ : بالآخر درج ہوا ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف کیس

انکولہ میں پہاڑ کھسکنے کا سانحہ : بالآخر درج ہوا ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے خلاف کیس

Fri, 21 Mar 2025 19:57:33    S O News

انکولہ،21 / مارچ (ایس او نیوز) گزشتہ سال جولائی میں انکولہ تعلقہ کے شیرور میں پہاڑی کھسکنے کا جو سانحہ پیش آیا تھا اور اس میں 11 افراد کی جان چلی گئی تھی ، اس معاملے میں بالآخر ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ۔
    
ضلع ایس پی نارائین کی ہدایت پر سرکل پولیس انسپکٹر چندر شیکھر مٹھ پتی نے رویندرا ڈی مہیشکر، رویندرا دریوال، جش رامریس، دیپالی ہوسکر، وجئے بھٹ، بجرنگ لال گپت، سندیپ جئے ساہ، پرتھوی ساولا نامی آئی آر بی کے افسران کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔ 
    
شیرور پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے بھاری جانی نقصان کے بعد ٹھیکیدار کمپنی کو اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف کیس درج کرنے کی مانگ کی گئی تھی ۔ اس ضمن میں عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا ۔ امسال 24 فروری کو انکولہ کی عدالت نے پولیس کو آئی آر بی کے آٹھ افسران کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت دی تھی ۔
    
عدالت کے حکم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے دو دن قبل انکولہ پولیس اسٹیشن کے سامنے عوام کی طرف سے احتجاج کیا گیا اور دوبارہ عدالت سے رجوع ہونے کی دھمکی دی گئی ۔ اس پر اقدام کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ 


Share: