دھرمستھلا، 6/ نومبر (ایس او نیوز) مویشیوں کی مبینہ غیر قانونی رفت کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے ملزم کا گھر دھرمستھلا پولیس نے ضبط کر لیا ۔
یاد رہے کہ 2 نومبر کو پتور روڈ پر پترامے گاوں میں پولیس نے ایک رٹز کار کو روکا تھا جس میں مبینہ طور پر تین گائیں ذبح کرنے کے لئے رفت کی جا رہی تھیں ۔ اس موقع پر پولیس نے الال تعلقہ کے رہنے والے ابراھیم خلیل عرف توصیف (38 سال) اور سنان (25 سال) کو گرفتار کیا تھا ۔
اس ضمن میں دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میں زھرہ نامی ملزمہ سمیت تین ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا ۔ پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ان گایوں کو ملزم نمبر 2 ابراھیم خلیل عرف توصیف کے گھر پر ذبح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ ان معلومات کی بنیاد پر دھرمستھلا پولیس نے الال تعلقہ کے ساجنپاڈو گاوں میں واقع ملزم کے گھر کو ضبط کر لیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس معاملے کے دیگر ملزمان کو تلاش کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے ۔