ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : جنسی ہراسانی کا الزام - ایک شخص کے خلاف درج ہوا کیس

ہوناور : جنسی ہراسانی کا الزام - ایک شخص کے خلاف درج ہوا کیس

Sat, 04 Oct 2025 10:50:30    S O News

ہوناور ،4 / اکتوبر (ایس او نیوز) ایک گھریلو ملازمہ کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں شہر کے پربھات نگر کے رہائشی پردیپ کیشو کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔
    
متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ملزم پردیپ نے 13 اگست کو یلاپور سے آنے والی اس خاتون کو اپنے گھر پر ملازمت کے لئے رکھا تھا ۔ اس دوران پردیپ نے اس کے ساتھ فحش حرکات اور دست درازیاں شروع کیں ۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاتون نے اپنے سامنے برہنہ ہو کر گھومنے پھرنے والے پردیپ کیشو کی موبائل میں اتاری گئی تصاویر بھی پولیس کے سامنے ثبوت کے طور پر پیش کیں ۔
    
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو پردیپ نے اس پر آٹھ ہزار روپے چوری کرنے کا بھی الزام لگایا تھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ پردیپ کی بیوی کو بھی اس کی حرکتوں کے بارے میں بتا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ اسے بعد میں یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ پردیپ جس جگہ ملازمت کرتا ہے وہاں پر خواتین کے ساتھ اسی قسم کی حرکتیں کرتا ہے ۔ 
    
ہوناور پولیس نے اس ضمن میں بی این ایس کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔


Share: