کاروار24/ڈسمبر (ایس او نیوز): کراؤلی اُتسو-2025 کے تحت بدھ کے روز کاروارمیں ہیلی کاپٹر کی تفریحی سواری کا آغاز کیا گیا۔ لندن برج کے قریب اس سواری کا افتتاح کرناٹک مارکیٹنگ کمیونیکیشن اینڈ ایڈورٹائزنگ لمیٹڈ کے صدر اور کاروارأانکولہ رکنِ اسمبلی ستیش کے۔ سئیل نے کیا۔
ستیش سئیل نے بتایا کہ اس پروگرام کے لیے مختلف سرکاری محکموں اور ایونٹ مینجمنٹ ٹیم نے بھرپور تعاون کیا۔ ضلع کمشنر کے۔ لکشمی پریا کے مطابق، اس سواری کا ٹکٹ 3,900 روپے رکھا گیا ہے اور یہ سواری پانچ دن تک صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ہر پرواز تقریباً 7 منٹ کی ہوگی، جس میں مسافر آسمان سے کاروار کے مناظر دیکھ سکیں گے۔

اس سواری کی شروعات خاص طور پر آشا نکیتن خصوصی اسکول کے بچوں سے کی گئی، جنہوں نے پہلی بار ہیلی کاپٹرمیں سفر کیا اوربہت خوش نظر آئے۔
اس موقع پر ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر دلیش ششی، محکمۂ سیاحت کی ڈپٹی ڈائریکٹر منگل گوری بھٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
خصوصی بچوں کے لیے یادگار دن
یہ ہیلی کاپٹر سواری آشا نکیتن خصوصی اسکول کے بچوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔ جس کا انتظام رکنِ اسمبلی ستیش سئیل اور ان کی بیٹی سشی ستیش سائیل کی پہل پر کیا گیا۔ اس سواری کا تمام خرچ ستیش سائیل اور ان کے اہلِ خانہ نے خود برداشت کیا، جبکہ چار صفائی ملازم خواتین کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔
