ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں نیچورل آئس کریم آؤٹ لیٹ کا شاندار افتتاح

بھٹکل میں نیچورل آئس کریم آؤٹ لیٹ کا شاندار افتتاح

Sun, 10 Aug 2025 00:14:22    S O News
بھٹکل میں نیچورل آئس کریم آؤٹ لیٹ کا شاندار افتتاح

بھٹکل، 9 اگست (ایس او نیوز) — بھارت کے مقبول اور معیاری برانڈیڈ آئس کریم میں شمار نیچورل آئس کریم کا نیا آؤٹ لیٹ جمعرات کو شہر کے قلب میں شمس الدین سرکل کے قریب اور بس اسٹینڈ سے متصل ایک عالیشان بزنس کمپلیکس میں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب میں کمپنی کے ڈائریکٹر گریش پائی نے ربن کاٹ کر آؤٹ لیٹ کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نیچورل آئس کریم کی بنیاد 1984 میں ممبئی کے جوہو علاقے میں رکھی گئی تھی، اور آج یہ برانڈ پورے ملک میں اپنی انفرادیت اور معیار کے سبب بے حد مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیچورل آئس کریم اپنی 100 فیصد قدرتی اجزاء اور مصنوعی فلیور یا پریزرویٹیو سے پاک تیاری کے لیے مشہور ہے۔ یہاں تازہ پھلوں پر مبنی موسمی ذائقوں کے ساتھ ساتھ کلاسک فلیورز بھی دستیاب ہیں، جنہیں دودھ، چینی اور قابلِ بھروسہ کھیتوں سے حاصل شدہ پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

naturals-ice-cream-bhatkal-2

گریش پائی کے مطابق، پورے بھارت میں 170 سے زائد آؤٹ لیٹس اور لاکھوں مداحوں کے ساتھ، نیچورل آئس کریم نے ہمیشہ اپنے “Taste the Original” اصول کو برقرار رکھا ہے، جہاں ہر اسکوپ میں خالص دودھ اور اصل پھل کا قدرتی ذائقہ شامل ہوتا ہے۔ مقبول فلیورز میں سیتافل، ٹینڈر کوکونٹ، الفانسو آم، انجیر، اور موسمی اسپیشلز جیسے کٹھل اور اسٹرابیری شامل ہیں۔

کرناٹک کے بینگلورو، میسورو، بیلگاوی اور مینگلورو کے بعد اب ضلع اُتر کنڑا کے بھٹکل میں اس برانڈ کا پہلا آؤٹ لیٹ شروع کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بھٹکل میں یہ آئس کریم عوام کی توجہ کا مرکز بنے گی اور معیاری و لذیذ ذائقے کے شوقین افراد کے لیے یہ نیا مرکز ایک پسندیدہ مقام ثابت ہوگا۔

Click here for report in English


Share: