بھٹکل 25/ نومبر (ایس او نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی محترم مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے وضاحت کی ہے کہ مسجد شریف میں نماز جمعہ، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی اجازت سے شروع کی گئی ہے، جبکہ جماعت المسلمین میں مسجد شریف کی طرف سے خط موصول ہونے کے بعد معاملہ زیر بحث تھا۔
مولانا نے بتایا کہ ساحل آن لائن پر مسجد کے تعلق سے شائع رپرٹ میں مولانا ہارون کنڈلوری ندوی کے حوالے سے "قاضی صاحبان کے مشورے" والا جو فقرہ ہے اس سے دونوں جماعتوں کی اجازت ملنے کا مغالطہ ہو رہا ہے، اس کے ازالے کے لئے یہ وضاحت دی جارہی ہے۔