بھٹکل، 26 جون (ایس او نیوز) : بھٹکل کے جالی علاقہ سے تعلق رکھنے والا پانچ سالہ معصوم لڑکا، پرتیك رویندرا نائک، ایک سنگین جگر کی بیماری Hyperacute Liver Failure اور Hepatic Encephalopathy Grade III میں مبتلا ہے اور فوری طور پر جگر کی پیوندکاری (Liver Transplant) کا محتاج ہے۔ بینگلورو کے ایسٹر سی ایم آئی اسپتال میں داخلے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے فوری علاج کی سفارش کی ہے۔
ایسٹر اسپتال کی پیڈیاٹرک ہیپاٹولوجی اور لیور ٹرانسپلانٹیشن کی ماہر ڈاکٹر اشریتا اے کی جانب سے جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق، پرتیك کو ابتدائی طور پر ولسن بیماری (Wilson's Disease) کے شبہے میں جانچ کے لیے داخل کیا گیا تھا، تاہم جگر کی پرانی بیماری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو دو مرتبہ پلازما ایکسچینج (PLEX) تھراپی دی گئی اور وہ سی آر آر ٹی (CRRT) پر بھی رہا، مگر اس کی حالت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آئی۔
ڈاکٹر اشریتا کے مطابق، بچے کے علاج کے لیے تقریباً 25 لاکھ روپے درکار ہیں۔
Click here for report in English
بدقسمتی سے بچے کے والد، جو مزدوری کرکے اپنے گھر کا خرچ چلاتے ہیں، اتنی بڑی رقم جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ اسی مجبوری کے تحت انہوں نے بچے کو بینگلورو سے واپس بھٹکل لاکر یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا ہے۔
بھٹکل سرکاری اسپتال میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر، ڈاکٹر سورکشت نے بتایا کہ بچے کو فوری اعلیٰ درجے کے علاج کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے مطابق: "وقت بہت قیمتی ہے، اگر فوراً علاج نہ کیا گیا تو بچے کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔"
ایسے میں بچے کے اہل خانہ نے عوام، مخیر حضرات اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک وقت میں آگے آئیں اور بچے کی جان بچانے میں مدد کریں۔
مدد فراہم کرنے کے خواہشمند افراد لڑکے کے والد رویندرا نائک (موبائل نمبر: 7022896819) یا ساحل آن لائن کے نمائندے مُبشر حسین ہلارے (موبائل نمبر: 9972818849) سے رابطہ کرکے براہِ راست یا ان کے توسط سے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

بینک تفصیلات:
اکاؤنٹ ہولڈر: رویندرا نائک
اکاؤنٹ نمبر: 64204677225
بینک: اسٹیٹ بینک آف انڈیا
IFSC کوڈ: SBIN0040544
UPI ID: 7022896819@ybl