بھٹکل 13/نومبر (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے ماوین کوروے بندر کے قریب بحر عرب میں گر کر ماہی گیر ہلاک ہوگیا۔ واردات جمعرات کو پیش آئی۔
مہلوک کی شناخت شری دھر پرمیشور کھاروی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ ماوین کوروے بندر سے تقریباً 15 کلومیٹر دور سمندر میں ماہی گیری کے لیے گیا تھا، جہاں جال کھینچنے کے دوران وہ اچانک سمندر میں گر پڑا۔
ساتھی ماہی گیروں نے فوری طور پر اُسے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، مگر ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اُسے مردہ قرار دیا۔
اس واقعے کے تعلق سے مہلوک کے فرزند رتیش کھاروی کی شکایت پر بھٹکل دیہی پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولیس چھان بین شروع کررہی ہے۔