ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمندر میں گر کر ماہی گیر کی موت

بھٹکل سمندر میں گر کر ماہی گیر کی موت

Wed, 07 Jan 2026 00:58:39    S O News
بھٹکل سمندر میں گر کر ماہی گیر کی موت

بھٹکل، 6 جنوری (ایس او نیوز): ماہی گیری کے لیے روانہ ہوتے وقت پاؤں پھسلنے سے سمندر میں گرنے کے نتیجے میں ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک حادثہ منگل کے روز بھٹکل تعلقہ کے ماوِنکُروَا بندرگاہ پر پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت کائکِنی موڈکیری بستی کے رہائشی 40 سالہ شنکر ولد سَنّتَمّا نائک کے طور پر کی گئی ہے۔ شکایت کے مطابق شنکر نائک رات کے وقت ماہی گیری کے لیے روانہ ہونے کی غرض سے بندرگاہ پر کھڑی اپنی بوٹ پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے سے وہ اچانک سمندر میں جا گرے۔ سمندر سے باہر نہ نکل پانے کے باعث وہ غرق ہوگئے اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی کوسٹل سیکیورٹی پولیس کے اہلکاروں اور 112 ای آر ایس پولیس اسٹاف موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید جانچ جاری ہے۔


Share: