ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن کا سخت موقف، ایم اے بے بی اور تیجسوی یادو کی بی جے پی پر تنقید

’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن کا سخت موقف، ایم اے بے بی اور تیجسوی یادو کی بی جے پی پر تنقید

Mon, 02 Nov 2026 11:45:46    S O News

نئی دہلی، 2/ نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) رام لیلا میدان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بائیں محاذ کے لیڈر ایم اے بے بی نے ووٹ چوری کے خلاف جدوجہد کو ’’دوسری جنگ آزادی‘‘ قرار دیا، جبکہ تیجسوی یادو نے بی جے پی کو للکارتے ہوئے کہا کہ ’’مہا بھارت شروع ہوچکی ہے۔‘‘ ایم اے بے بی نے وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’جھوٹوں کی سرکار‘‘ بھی قرار دیا۔

سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے ایس آئی آر کو عوام کے حق رائے دہی پر ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پورے ملک نے سمجھ لیا ہے کہ ایس آئی آر لوگوں سے ووٹنگ کا حق چھیننے کا ذریعہ ہے۔‘‘

راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ ’ووٹ چوری کرنے والوں‘ کے خلاف جدید دور کی ’مہابھارت‘ شروع ہوچکی ہے۔ بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تاریخی میدان، جو روایتی طور پر رامائن (رام لیلا) کے لیے مشہور ہے، اب ایک فیصلہ کن سیاسی جنگ کے میدان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکنی اپنی چال چل رہا ہے، اس لیے اپوزیشن کو بھی اس لڑائی کے لیے مجبور ہونا پڑا۔


Share: