سرسی 8 / نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے اتر کنڑا یونٹ کے لئے عہدیداروں کا انتخاب 9 نومبر کو دوپہر تین بجے سرسی کے پتریکا بھون میں ہوگا ۔
معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کے لئے شہر کے گنیش نگر میں واقع پتریکا بھون کو پولنگ بوتھ میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں خفیہ پرچی کے ذریعے انتخابی کارروائی کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اتر کنڑا یونٹ میں 130 اراکین ووٹ دینے کے اہل ہیں ۔ ان میں سے صدر کے عہدے پر امیدوار کی شکل میں نرسمہا اڈی اور پردیپ رامچندرا شیٹی میدان میں ہیں ، جبکہ نرسمہا ساتوڈی، بسوا راج پاٹل، ماروتی نائک اور سومنگلا ہونّے کوپّا نائب صدور کی دوڑ میں امیدوار ہیں ، اور ان چاروں میں سے تین امیدواروں کو نائب صدور کے طور پر منتخب کرنا ہے ۔ اس طرح اس الیکشن میں ہر رکن کو جملہ چار ووٹ ڈالنے ہونگے ۔