ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے تحت ڈاکٹر وسیمہ فراہم کریں گی بستر پر پڑے ہوئے مریضوں کے لئے طبی خدمات

بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے تحت ڈاکٹر وسیمہ فراہم کریں گی بستر پر پڑے ہوئے مریضوں کے لئے طبی خدمات

Sat, 08 Nov 2025 10:42:41    S O News

بھٹکل ، 8 / نومبر (ایس او نیوز) رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق معروف ڈاکٹر وسیمہ صاحبہ کی بھٹکل آمد سے استفادہ کرتے ہوئے شہر میں بستر پر پڑے ہوئے عمر رسیدہ مریضوں کو گھر گھر پہنچ کر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
    
بتایا گیا ہے کہ محترمہ ڈاکٹر وسیمہ صاحبہ اپنے نرسنگ اسٹاف کے ساتھ 9 نومبر سے 14 تک شہر میں ہر عمر رسیدہ مریض کے گھر پہنچیں گی اور انہیں علاج و معالجے کی ضروری خدمات فراہم کریں گی ۔ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
    
ڈاکٹر وسیمہ سے طبی خدمات حاصل کرنے کے خواہشمند افراد درج ذیل نمبر پر فون کرکے اپنے لئے پیشگی اپائنٹمنٹ لینا ہوگا ۔ مزید معلومات اور اپائنٹمنٹ کے لئے موبائل نمبر 9148448127 پر رابطہ کریں ۔ 


Share: