Thu, 24 Mar 2022 17:43:13
عمر خالد کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں ان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی۔ عمر خالد کے خلاف فسادات کی سازش رچنے اور یو اے پی اے (انسداد غیر قانون سرگرمیوں) کے تحت مقدمہ درج ہے۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:40:29
بیربھوم تشدد معاملے پر سیاسی گھمسان جاری ہے۔ اس درمیان ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:36:04
مغربی بنگال میں سیاسی تشدد لگاتار جاری ہے۔ بیر بھوم میں ٹی ایم سی لیڈر کے قتل کے بعد تشدد برپا ہوا تھا، اس کے دو دن بعد نادیہ میں ٹی ایم سی لیڈر کو گولی مار دی گئی۔ اتنا ہی نہیں ہگلی کے تارکیشور میں ترنمول کی خاتون کونسلر کو کار سے روندنے کی کوشش کی گئی۔ خاتون کونسلر روپا سرکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:31:50
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ کورونا متاثرین کے علاج میں کوتاہی اور چھوٹے کاروباروں کی بدحالی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:28:23
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کا مقابلہ کرنے کی کوشش کے طورپر بی بی سی ورلڈ سروس کو 41 لاکھ پاونڈ کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:25:48
یوکرین میں تقریباً ایک ماہ قبل روسی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے یہاں قریب 64 اسپتالوں پر حملے ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس کی تصدیق کی ہے، جس کی اطلاع الجزیرہ نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:20:08
سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے،
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:12:57
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف پارلیمنٹ (قومی اسمبلی) میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد اقتدار سے بے دخل ہونے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس درمیان اتحادی بھی وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 17:06:36
سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کے لیے کوئی مخصوص تاریخ دینے سے انکار کر دیا، جس میں کلاس رومز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی ہدایت دینے کے لیے دائر کی گئی تمام عرضیوں کو خارج کر دیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy