منگلورو 21/ستمبر (ایس او نیوز): شہر کے مرولی علاقے میں سُوریہ وُڈز کے قریب اتوار دیر رات ایک ٹورسٹ کار کے خوفناک حادثے میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سُوریا وُڈز کے موڑ کے قریب پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کار سڑک پر موجود گڑھے سے بچنے کی کوشش کے دوران بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے زور دار ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بجلی کا کھمبا کار کے درمیان سے اندر تک گھس گیا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے میں کار میں سوار دو افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔