
برہماور ، 15 / دسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے پڈوکیرے میں کل دیر رات کو معمولی بات پر ہونے والے ایک جھگڑے میں ایک شخص کی موت واقع گئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق فوت ہونے والے شخص کی شناخت سنتوش موگویرا (30 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سبریملا کی زیارت سے واپس لوٹنے والے چند نوجوانوں کا ایک گروپ شراب نوشی کی پارٹی کے لئے جمع ہوا تھا ۔ اس دوران معمولی بات پر ان کے بیچ میں جھگڑٰا شروع ہوا جو آگے بڑھ کر تشدد میں بدل گیا اور سنتوش موگویرا پر سخت حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا ۔ مقامی لوگوں نے زخمی سنتوش کو برہماور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔
واردات کی اطلاع ملنے پر برہماور کے سرکل انسپکٹر گوپال کرشنا، کوٹا پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی پروین کمار اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد معاملہ درج کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔