ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سِرسی مکّی کے قریب کار الٹنے سے چھ سالہ لڑکے کی موت

سِرسی مکّی کے قریب کار الٹنے سے چھ سالہ لڑکے کی موت

Sun, 08 Feb 2026 09:35:40    S O News
سِرسی مکّی کے قریب کار الٹنے سے چھ سالہ لڑکے کی موت

بھٹکل 8/فروری (ایس او نیوز): سِرسی کے قریب سِرسی مکّی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک کار کے الٹ جانے سے چھ سالہ لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

مہلوک بچے کی شناخت امان اللہ سوداگر کے طور پر ہوئی ہے، جو سِرسی کے کستوربا نگر کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق، حادثے کے وقت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کار میں سوار تھے، جو تمام کستوربا نگر کے رہنے والے ہیں۔ حادثے میں بچے کے والدین محمد علی سوداگر اور شیرین بانو سمیت چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق، محمد علی سوداگر شیروُر (ضلع اُڈپی، بھٹکل کے قریب) میں واقع دارُس سُنہ اسکول میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ شیرین بانو بھی شیروُر کے ایک انگلش میڈیم اسکول میں معلمہ ہیں۔ خاندان اسکول کی تعطیلات کے بعد شیروُر سے سِرسی جا رہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی سِرسی رورل پولیس موقع پر پہنچی، معائنہ کیا اور معاملہ درج کرلیا۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Click here for report in Englis


Share: