کاروار 17 فروری (ایس او نیوز): شیو راتری تہوار کے موقع پر سمندر میں اتر کر نہاتے وقت ایک کمسن لڑکے کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ منگل کے روز اترکنڑا ضلع کے کاروار کے قریب ماجالی میں پیش آیا ہے۔
متوفی کی شناخت گاؤں گیری کے رہنے والے یش (17) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شیو راتری کے پس منظر میں ماجالی میں ہزاروں افراد سمندر میں نہانے کے لیے جمع ہوئے تھے
اسی دوران نہانے کی غرض سے سمندر میں اترنے والا یہ لڑکا لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیا. مقامی افراد کی مدد سے اسے فوری طور پر باہر نکال کر کاروار ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کے تعلق سے چِتّاکُل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔