یلاپور، 14/ دسمبر (ایس او نیوز) سیر و تفریح کے لئے یان کی طرف جانے والا ایک میڈیکل کالج کے طالب علم کی بائک حادثے کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ کنیگیری گرام میں ایچ کے جی این سیمنٹ فیکٹری کے قریب جس وقت یہ سڑک حادثہ پیش آیا تھا تب ایم بی بی ایس کا طالب راجیو چودھری بائک چلا رہا تھا ۔ حادثے کی وجہ سے پچھلی سیٹ پر سوار وردھن شیٹی (19 سال) سڑک پر گر گیا اور سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ فوت ہوگیا ۔ جبکہ راجیو چودھری زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
اس تعلق سے یلاپور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔