ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں جنگلی جانور سامنے آنے سے بائک الٹ گئی - سوار شدید زخمی

انکولہ میں جنگلی جانور سامنے آنے سے بائک الٹ گئی - سوار شدید زخمی

Wed, 04 Feb 2026 18:29:52    S O News

انکولہ،  4 / فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے موگٹا گرام علاقے میں سڑک پر سامنے آنے والے جنگلی جانور کو بچانے کی کوشش میں بائک الٹ جانے سے سوار شدید زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے کا نام روزنامہ وجئے کرناٹکا کے لئے اتر کنڑا میں سرکیولیشن انچارج کی خدمات انجام دینے والے بسیّا ہیرے مٹھ (45 سال) ہے ۔ جب وہ اپنے کام کے سلسلے میں علی الصبح بائک پر سفر کر رہے تھے تو موگٹا کے قریب اچانک جنگلی جانور سامنے آیا ۔ اس سے بچنے کی کوشش میں بائک بے قابو ہو کر الٹ گئی اور ہیلمیٹ پہنے رہنے کے باوجود بسیّا کے سر پر شدید چوٹ لگی ۔

زخمی بسیّا کو فوری طور پر کمٹہ کے اسپتال میں لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہتر علاج کے لئے منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ 


Share: