ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر ٹپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت

بھٹکل: مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر ٹپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت

Wed, 18 Mar 2026 17:38:55    S O News
بھٹکل: مرڈیشور  نیشنل ہائی وے  پر ٹپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت

بھٹکل، 18 مارچ (ایس او نیوز): مُرڈیشور پولیس اسٹیشن کی حدود میں قومی شاہراہ 66 پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جب ایک ٹپر لاری نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل، جو ہونّاور سے مرڈیشور کی طرف جا رہی تھی، ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آگئی۔ ٹکر کی شدت کے باعث سوار سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

مہلوک کی شناخت ناگراج سُکرا ہری کانت (21) کے طور پر کی گئی ہے، جو مرڈیشور کے تھڈلّی ہیرے ڈومی علاقے کا رہائشی تھا۔

پولیس نے ٹپر ڈرائیور دنیش رامچندر نائک، ساکن اننتواڑی (منکی، ہونّاور) کے خلاف مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سب انسپکٹر ہنمنت بیرادر کی نگرانی میں معاملے کی تفتیش جاری ہے۔


Share: