
بھٹکل یکم ڈسمبر (ایس او نیوز) : تعلقہ کے شیرالی گاؤں کے کیمبرے کے قریب کونکن ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ چل رہے ایک نوجوان کی اس وقت موقع پر ہی موت ہوگئی جب اسے منگلورو سے ممبئی جانے والی متسی گندھا ایکسپریس ٹرین نے ٹکر مار دی۔
متوفی کی شناخت 24 سالہ یوگیش مَنجو گونڈا کے طور پر ہوئی ہے، جو ہاڈوولّی گاؤں کے ہڈیئل علاقے کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ یہ حادثہ واقعی اچانک پیش آیا یا نوجوان نے کسی ذاتی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
واقعہ کے بعد متوفی کے والد منجو گونڈا نے بھٹکل رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔