ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران عارضی لفٹ ٹوٹ کر گرنے سے دو مزدور ہلاک

بھٹکل: عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران عارضی لفٹ ٹوٹ کر گرنے سے دو مزدور ہلاک

Thu, 06 Nov 2025 23:29:43    S O News

بھٹکل، 6 نومبر (ایس او نیوز): عمارت کے تعمیراتی کام کے دوران عارضی لفٹ ٹوٹ کر گرنے سے دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مرنے والوں میں ایک کی شناخت مرڈیشور بستی کے رہائشی پربھاکر موتپا شٹی کے طور پر، جبکہ دوسرے کی شناخت پڑوسی تعلقہ بیندور کے رہائشی بابنا پجاری  کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کو تعلقہ کے مرڈیشور میں پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق، مرڈیشور کے اولگا منٹپ کے قریب ایک چار منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام جاری تھا، جس کے لیے تعمیراتی سامان اوپری منزل تک پہنچانے کے لیے ایک عارضی لفٹ لگائی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مزدور اسی لفٹ پر سوار تھے کہ وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں لفٹ نیچے آ گری اور دونوں مزدوروں کی موت واقع ہوگئی۔


Share: