بھٹکل 5/اکتوبر (ایس او نیوز): مُٹّلی پنچایت حدود کے بلال کھنڈ گاؤں کے قریب واقع کڈسل گدّے گاندھی فالس پر آنے والے سیاحوں کے موبائل فون چرانے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت محمد امیر(ساکن بلال کھنڈ) اور عبدالرحمٰن (ساکن بدریہ کالونی) کے طور پر کی گئی ہے۔
ملزمین کے خلاف بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں تعزیراتِ ہند کی دفعہ 128 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ سرکل پولس انسپکٹر منجوناتھ لنگا ریڈی کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے۔