
بھٹکل 5 فروری (ایس او نیوز): سدھارتھا ڈگری کالج، شرالی، کی طالبہ لکشمی منجوناتھ نائک آل انڈیا انٹر یونیورسٹی شطرنج ٹورنامنٹ میں کرناٹک یونیورسٹی کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری کالج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق لکشمی نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے کرناٹک یونیورسٹی، دھارواڑ کے انٹر کالج سنگل زون شطرنج ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرناٹک یونیورسٹی بلیو منتخب ہوئیں۔
اس انتخاب کے نتیجے میں وہ اب 21 سے 23 فروری تک گیتم یونیورسٹی، وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں منعقد ہونے والے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی شطرنج ٹورنامنٹ میں کرناٹک یونیورسٹی کی نمائندگی کریں گی۔
طالبہ کی اس نمایاں کامیابی پر سدھارتھا ڈگری کالج کی انتظامیہ، پرنسپل، کالج کے فزیکل ڈائریکٹر اور تدریسی و غیر تدریسی عملے نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔