ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شمس کالج میں 20 نومبر کو ہوگا سائنس میلہ؛ 46 ٹیمیں پیش کریں گی ماڈلز؛ طلبہ کی توجہ سماجی مسائل کے سائنسی حل تلاش کرنے کی طرف کی جائے گی مرکوز

بھٹکل شمس کالج میں 20 نومبر کو ہوگا سائنس میلہ؛ 46 ٹیمیں پیش کریں گی ماڈلز؛ طلبہ کی توجہ سماجی مسائل کے سائنسی حل تلاش کرنے کی طرف کی جائے گی مرکوز

Tue, 18 Nov 2025 19:29:48    S O News
بھٹکل شمس کالج میں 20 نومبر کو ہوگا سائنس میلہ؛ 46 ٹیمیں پیش کریں گی  ماڈلز؛ طلبہ کی توجہ سماجی مسائل کے سائنسی حل تلاش کرنے کی طرف  کی جائے گی  مرکوز

بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز): تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام شمس پی یو کالج بھٹکل میں 20 نومبر، جمعرات کو تحقیقی بنیادوں پر قائم سائنس میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کی جملہ 46 ٹیمیں اپنے اپنے ماڈلز  پیش کریں گی۔ اس بات کی اطلاع شمس پی یو کالج کے پرنسپل لیاقت علی نے دی۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس سائنس میلے کا مقصد صرف معمول کے سائنسی ماڈلز کی نمائش نہیں، بلکہ طلبہ میں تحقیقی سوچ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ سماج کو درپیش مسائل کو پہچان کر سائنسی انداز میں اس کا مؤثر حل سامنے لا سکیں۔

منگل کو اسکول کے ایک ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  مزید جانکاری دیتے ہوئے شمس پی یو کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمد رضا مانوی نے بتایا کہ یہ میلہ اے جے اکیڈمی آف ریسرچ رائچورکے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ آگے کہا کہ اس میلہ میں شرکت کے لئے بھٹکل تعلقہ کے تمام اسکول و کالجوں کو مدعو کیا گیا تھا،جس کے دوران   155 ٹیموں نے رجسٹریشن کرایا تھا، مکمل جائزہ لینے کے بعد اس میں سے 46 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مانوی نے بتایا کہ طلبہ اپنے ریسرچ پیپرز، نتائج اور تحقیقی ماڈلز 20 نومبر کو پیش کریں گے۔ جس کے لئے صبح  9:30 بجے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں بھٹکل کا قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے نائب صدر ڈاکٹر محمد زُبیر کولا بطور مہمان خصوصی تشریف لائیں گے۔ جبکہ نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ویرندر شانبھاگ اعزازی مہمان کے  بطور تشریف فرما ہوں گے۔

تعلیمی اداروں اور طلبہ کے لیے میلہ صبح 11:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک، 
خواتین کے لیے: دوپہر 2:00 سے 3:30 بجے تک اور مرد حضرات  کے لیے میلہ  شام 3:30 سے 5:00 بجے تک کھُلا رہے گا۔

اس موقع پر مختلف تحقیقی منصوبوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف ایوارڈز بھی دیے جائیں گے:

منتظمین نے بھٹکل کے تمام تعلیمی اداروں، والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اس تحقیقی نمائش میں شرکت کریں، طلبہ سے تبادلۂ خیال کریں اور ان کے حوصلے بڑھائیں تاکہ یہ سائنسی تحقیق اور جدت کا سفر کامیابی سے آگے بڑھ سکے۔

Click here for report in English


Share: