ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں اسکولی طالب علم کی جھیل میں ڈوب کر موت

بھٹکل میں اسکولی طالب علم کی جھیل میں ڈوب کر موت

Sat, 08 Nov 2025 16:01:11    S O News
بھٹکل میں اسکولی طالب علم کی جھیل میں ڈوب کر موت

بھٹکل: 8/ نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں پیش آئے ایک دردناک حادثہ میں نیواِنگلش اسکول کے دسویں جماعت کے ایک طالب علم کی جھیل میں ڈوب کر موت واقع ہوگئی۔

متوفی کی شناخت 15 سالہ ششی دھر۔ یوگیش موگیر کے طور پر کی گئی ہے جو بھٹکل کے وینکٹاپور کا رہائشی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اگرچہ آج اسکول میں عام چھٹی تھی، تاہم اساتذہ نے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی کلاس کا اہتمام کیا تھا۔

دوپہر تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر کلاس ختم ہونے کے بعد ششی دھر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا کر آسارکیری کے قریب واقع زمرمٹاّ جھیل میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے لیے گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ جھیل پر گیا تھا۔ اس دوران ششی دھر پیر پھسلنے سے جھیل میں گر گیا اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسے بچانے کے لیے ایک ساتھی نے کافی کوشش کی، مگر وہ بھی اُسے نہیں بچا سکا۔ بتایا گیا ہے کہ مہلوک ششی دھر کو اچھی طرح تیراکی نہیں آتی تھی، جس کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکا اور پانی میں ڈوب گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی وائی ایس پی مہیش کے۔ اپنے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ بھٹکل ٹاؤن پولیس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Click here for report in English


Share: