ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار

بھٹکل ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار

Thu, 20 Mar 2025 15:42:53    S O News

بھٹکل ، 20 / مارچ  (ایس او نیوز) گزشتہ سال اپریل میں شہر کے رنگین کٹّے میں واقع ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی کا دروازہ توڑنے کے  بعد اندر گھس کر لاکر سمیت لاکھوں روپوں کی ڈکیتی انجام دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

raheeq-rooda

  پولیس کے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزم شہر کے قدوائی روڈ کا رہنے والا محمد رحیق محمد غوث روڈا (25 سال)  ہے ۔ ملزم کے پاس سے 40  ہزار روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں ۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔
    
پولیس رپورٹ کے مطابق رحیق روڈا ایک عادی چور ہے ۔ ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی میں ڈکیتی کے ذریعے اس نے 1,70,968 روپے لاکر سمیت اڑا لیے تھے ۔ ضلع اتر کنڑا میں انجام دی گئی  16 سے زائد وارداتوں میں وہ ملزم ہے ۔  2022 میں کنداپور کی موبائل شاپ ہوئی ڈکیتی کے علاوہ ایک مکان میں چوری کی واردات میں بھی ملوث رہنے کا اس پر الزام ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے اسے گرفتار بھی کیا تھا مگر وہ پولیس پر حملہ کرکے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوا تھا ۔ اس کے بعد پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کیا تھا ۔ 
    
بھٹکل کی ونائیک کوآپریٹیو سوسائٹی میں ڈکیتی کے تعلق سے تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کی کارروائی ضلع ایس پی ایم نارائین، ایڈیشنل ایس پی کرشنا مورتی اور ڈی وائی ایس پی مہیش کی رہنمائی میں پولیس کے دیگر افسران اور عملے نے انجام دی ۔


Share: